نیروس پارک لین پر ویڈنگ اینڈ فیسٹیو کلکشن کی پیشکش

حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : نیروس آوٹ لیٹ ، پارک لین ، سکندرآباد پر خصوصی ویڈنگ اینڈ فیسٹیو کلکشن کو پیش کیا جارہا ہے اس کے آغاز کے موقع پر اداکارہ ورشنی ، مس تلنگانہ سمرن چودھری اور ماڈلس نے شرکت کی ۔ اس نمائش میں گھاگراس ، سلک ساریز ، کرتا پائجامہ ، شیروانی ، انڈو ۔ ویسٹرن ، سوٹس ، ساریز ، چوڑی دار ، انارکلی ، گاونس کو پیش کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے اویناش کمار ، منیجنگ ڈائرکٹر نیروس نے کہا کہ نیروس ایک فیملی برانڈ ہے جو 40 سال سے فیشن کی ضرورتوں کو پورا کررہا ہے ۔۔