نیدرلینڈ کے خلاف جرمنی 3-2 گول سے کامیاب

ایمسٹرڈیم۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال یورپین چیمپئن شپ کوالیفائنگ میں جرمنی نے نیدرلینڈز کو 3-2 گول سے شکست دیا۔ جرمن کھلاڑی چلز کا آخری منٹ گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ یورپین چیمپئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں گروپ سی کی ٹیمیں جرمنی اور نیدرلینڈز مدمقابل آئیں۔ جرمن ٹیم کے پندرہویں منٹ گول سے میچ جوش بڑھ گیا۔ 34 ویں منٹ حیران کن گول نے گویا برتری کی دھاک بٹھا دی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں نیدرلینڈز نے دو گول کر کے حساب برابر کر دیا۔ پورے میچ میں سنسنی خیزی اپنے عروج پر رہی۔ آخری منٹ شْلز نے گیند کو جال میں ڈال کرکمال کر دکھایا۔ اعصاب شکن مقابلے سے جیت کا مزا دوبالا ہو گیا۔ جرمن ٹیم نے ڈچ کھلاڑیوں سے اپنی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔