نیدرلینڈ میں زلزلے کے جھٹکے

دی ہیگ ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی ولندیزی صوبہ میں زلزلہ کے کئی جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریختر پیما پر اس کی شدت 3.4 نوٹ کی گئی۔ زیرزمین گیاس کے ذخائر کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جارہے ہیں۔ ملک کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کا پہلا جھٹکا ویسٹرولیٹورڈ موضع میں محسوس کیا گیا، البتہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔