نیتی آیوگ منصوبہ بندی کمیشن کا جانشین، وزیراعظم صدرنشین

نئی دہلی ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) منصوبہ بندی کمیشن کی جگہ آج نیتی آیوگ کو دیدی گئی جس کے صدرنشین وزیراعظم مقرر کئے گئے ہیں۔ تمام وزرائے اعلیٰ اس کی گورننگ کونسل کے ارکان ہوں گے۔ اس طرح قومی ترقیاتی ترجیحات کے ارتقاء میں ریاستوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ یہ طریقہ کار ماضی کی روایت سے انحراف ہے۔ محکمہ کے نائب صدرنشین، ایک سی ای او، 5 ہمہ وقتی ارکان اور دو جزوقتی ارکان ہوں گے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ مرکز سے ریاست کو یکطرفہ احکامات اجراء کی پالیسی میں تبدیلی لانے کے مقصد سے نیا ادارہ قائم کیا گیا ہے۔