نیب صدرنشین کی تقرری پر اعتراضات

اسلام آباد،10اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے سربراہ کے طور پرریٹائرڈ جج جاوید اقبال کی تقرری پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے غیرواضح قرار دیا۔پارٹی کے سینٹرل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے نیب کے نئے صدرنشین کے طور پرجسٹس اقبال کی تقرری پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کے دوران پارٹی قیادت نے جسٹس اقبال کی اہلیت پرسوال اٹھایا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ ان کی تقرری کے پس پردہ کوئی واضح مقصد نہیں تھا۔ انگریزی اخبار ڈان کے مطابق، پارٹی کے صدر عمران خان نے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی حالانکہ اس سے قبل گزشتہ اتوار کو اپوزیشن کے رہنما خورشید شاہ نے کہا تھا کہ نیب کے صدرنشین کے طور پر جسٹس جاویداقبال کی تقرری متفقہ طور پر ہوئی تھی۔ حکومت نے جسٹس اقبال کی تقرری کیلئے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ یاد رہیکہ جسٹس اقبال وہ شخصیت نہیں ہیں جن کا کچھ عرصہ پہلے انتقال ہوگیا تھا بلکہ یہ دوسرے جسٹس اقبال ہیں جنہوں نے 2011ء تک سپریم کورٹ میں جج کے فرائض بھی انجام دیئے۔