نیا کولگیٹ سینسٹیو کلو Clove متعارف

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : کولگیٹ پالمولیو ( انڈیا ) نے نئے کولگیٹ سینسٹیو کلو کو مارکٹ میں متعارف کیا ہے ۔ دانتوں کو سنسناہٹ سے محفوظ رکھنے کے لیے اس کو پوٹاثیم نائیٹریٹ اور لونگ کے تیل اور دیگر اجزاء سے تیار کیا گیا ہے ۔ ڈائرکٹر مارکیٹنگ کولگیٹ پالمولیو انڈیا لمٹیڈ ایرک جمبرٹ نے اس موقع پر بتایا کہ دانتوں کے امراض کے ہر سو مریضوں میں 39 افراد سنسناہٹ کی شکایت سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں دس افراد دانتوں کی سنسناہٹ کو دور کرنے کے لیے گھریلو نسخے استعمال کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کمپنی کا مقصد عوام کی دانتوں کی شکایت کو ملحوظ رکھتے ہوئے خدمات فراہم کرنا ہے ۔ کولگیٹ سینسٹیو کلو کے 80 گرام کے پیاک میں 105 روپئے میں ملک بھر کے تمام ریٹل اسٹورس پر دستیاب ہے ۔۔