نوٹ بندی: سب ان کو چور ہی دکھائی پڑ رہے ہیں: ممتا

لکھنؤ ، 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی کے نوٹ بندي کے فیصلے کی پرزور خلافت کرنے والی مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ  “ان کو سب چور ہی دکھائی پڑ رہے ہیں۔محترمہ بنرجی نے آج یہاں نوٹ بندي کے خلاف منعقد ہ مظاہرے سے قبل صحافیوں سے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف کون نہیں ہے ۔ سب چاہتے ہیں کہ بدعنوانی ختم ہو لیکن مسٹر مودی نے جس طرح جلدبازی میں نوٹ بندي کا فیصلہ کیا وہ پوری طرح غلط ہے ۔ اس سے خاص طور پر غریب طبقہ اور کسان پریشان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ “ان کو سب چور ہی نظر آ رہے ہیں۔ غلط اورصحیح سب کو ایک قطار میں کھڑا کر دیا ہے ۔ کسان، مزدور سب پریشان ہیں”۔ محترمہ بنرجی نے کہاکہ”مودی جی کو غریب کی پریشانی دیکھنی چاہئے ۔ مریضوں کا علاج نہیں ہو پا رہا ہے ۔پیسے کے لئے لائن میں لگے بہت سے لوگوں کی موت ہو جانے کی خبریں شائع ہوئي ہیں۔ نوٹ بندي کا فیصلہ واپس ہونا چاہئے “۔