نون چائے،کشمیری چائے

اجزاء : سبز چائے کے پتے ،چائے کی پتی 2 چمچ ،ہری الائچی 4 تا5 عدد ، نمک ایک چمچ ، سوڈا بائی کاربونیٹ ایک چمچ ، دارچینی ایک انچ کا ٹکڑا ، بادیان کا پھول ایک عدد ، دودھ دو کپ ، چینی ایک چمچ ، پستے آٹھ عدد۔
ترکیب :۔نون چائے بنانے کیلئے سب سے پہلے کسی دیگچی میں دو کپ پانی ڈالیں ۔ جب وہ گرم ہوجائے اور اس میں ابال آنے لگے تو پھر چھوٹی الائچی کو کھول کر ڈالیں ۔ ساتھ ہی اس میں سبز چائے کے پتے ، نمک ، سوڈابائی کاربونیٹ ، دارچینی اور بادیان پھول ڈال دیں ۔ جب سوڈا ڈالیں گے تو اس میں ایک دم سے جھاگ بننے لگیں گے اس لئے گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ ان سب چیزوں کو تھوڑی دیر تک پکائیں ۔ پھر اس میں دو کپ دودھ ڈالیں اور اچھی طرح مزید پکائیں ، دودھ میں اُبال آجائے تو سبزچائے کے پتے اور دیگر ثابت مسالے چھان کر نکال لیں ۔ پھر اس میں چینی ڈالیں اور مستقل چمچ چلائیں یہاں تک کہ چینی اچھی طرح حل ہوجائے ۔ اب اس تیار چائے کو پیالیوں یا کپ میں نکالیں جب بھی اس چائے کو پیش کریں تو اس پر چاپ کئے ہوئے پستے ڈالیں ۔ گرما گرم نون چائے( کشمیری چائے بھی کہا جاتا ہے )  سردیوں میں گھروالوں اور مہمانوں کوپلائیں ۔