نومولود بچہ آٹو سے گرکر ہلاک

حیدرآباد /31 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بالانگر کے علاقہ میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں نومولود بچہ آٹو سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بے بی ماونتی جو جوتی نگر سوارام علاقہ کے ساکن جیون کا بیٹا تھا ۔ اس بچہ کی عمر 45 دن بتائی گئی ہے ۔ اس بچے کو لیکر اس کی والدہ آٹو میں سفر کر رہی تھی کہ آٹو اچانک حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ آٹو ڈرائیور نے اچانک آٹو کو بریک لگایا ۔ اس دوران آٹو سے بچہ گرکر شدید زحمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس بالانگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔