نوجوان کے حملہ میں طالبہ شدیدطور پر جھلس گئی، حالت تشویشناک

ہنمکنڈہ۔/27 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہنمکنڈہ نعیم نگر میں واقع واگد یوی ڈگری کالج کی ڈگری فائنل ایئر کی طالبہ روالی پر اسی کالج کے ڈگری کے طالب علم اویناش نے کیروسین ڈال کر آگ لگادی۔ شدید طور پر جھلس جانے والی طالبہ کو حیدرآباد کے کیر ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔اویناش کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ورنگل پولیس کمشنر وشواناتھ رویندر نے کہا کہ اس حملہ آور لڑکے کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

ضلع کمرم بھیم آصف آباد میں انٹر
میڈیٹ امتحانات ، 174 طلبہ غیر حاضر
کاغذ نگر۔/27 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے 16 اضلاع میںآج یعنی 27 فروری سے صبح 9تا12 بجے انٹر میڈیٹ سال اول کے امتحانات کا آغاز عمل میں آیا۔ اس طرح سے ضلع کمر بھیم آصف آباد کے 16 منڈلوں کے حساب سے 16 سنٹرس پر 3965 کے منجملہ 3891 طلبہ نے شرکت کی۔ ضلع میں 174 طلبہ نے امتحان میں غیر حاضر تھے۔