نوجوان کی پانچ روپئے کیلئے خودسوزی

حیدرآباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ نارسنگی میں ایک نوجوان نے محض پانچ روپئے کی خاطر خودسوزی کرلی ۔ یہ افسوس ناک واقعہ نارسنگی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ سنیل جو پیشہ سے مزدور تھا اس نے اپنی والدہ سے 5 روپئے مانگے تھے لیکن اس کی والدہ نے 5 روپئے دینے سے انکار کردیا تھا ۔ سنیل کے والدین گرام پنچایت میں ملازمت کرتے ہیں۔ سنیل 10 ویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد مزدوری کا کام کر رہا تھا ۔ 26 مارچ کے دن سنیل نے اپنی والدہ سے 5 روپئے مانگے تاہم والدہ نے انکار کردیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل اپنے جسم پر کیروسین ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔