نوجوان کھلاڑیوں کو ڈراویڈ جیسا مشیر چاہئے: رمیز راجہ

کراچی۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے ہندوستان کے سابق کپتان اور انڈر 19 ٹیم کے کوچ راہول ڈراویڈ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ڈراویڈ نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کررہے ہیں، ویسے ہی شخص کی پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کو ضرورت ہے۔ ہندوستانی انڈر 19 ٹیم نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو 203رنز کے واضح فرق سے شکست دی ہے اور اس فرق کی ناکامی سے رمیز راجہ حیران ہیں تاہم انہوں نے ہندوستانی نوجوان کھلاڑیوں کے غیرمعمولی مظاہرہ کو حیران کن قرار نہیں دیا بلکہ کہا کہ ہندوستانی نوجوان کھلاڑی دباؤ کے لمحات کو بہتر طریقہ سے گذار دیتے ہیں۔ رمیز راجہ کے بموجب وہ ہندوستانی کھلاڑیوں کے مظاہروں کا سہرا راہول ڈراویڈ کی محنتوں کو دیتے ہیں۔

اطالوی اولمپک کمیٹی کا انتخاب موخر
میلان۔31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) اطالوی اولمپک کمیٹی کے سربراہ گیو وانی ملاگو نے اطالوی فٹ بال فیڈریشن کے نئے صدر کا انتخابی عمل تین ماہ کیلئے موخر کردیا۔ انہوں نے کہا نومبر میں فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ناکامی کے بعد صدارت سے مستعفی ہونے والے کارلوٹویچیو کے جانشین کو منتخب کرنے کیلئے موجودہ وقت موزوں نہیں ہے۔