نوجوانوں کے لیے جاب فیر

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : متلاشیان روزگار کے لیے ہفتہ 29 اگست کو دس بجے تا 5 بجے رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر مہدی پٹنم روڈ پر جاب فیر رکھا گیا ہے ۔ جس میں مختلف کمپنیوں کے نمائندے موجود رہیں گے ۔ امیدواروں کیلئے سرکاری ملازمتوں کی رہنمائی کی جائے گی ۔ اہم ترین پروگرام میں انٹر ، ڈگری ، پی جی ، پروفیشنل لڑکے / لڑکیاں شرکت کرسکتے ہیں ۔۔

 

دو روزہ بونسائی پودوں کی نمائش
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : فرینڈس بونسائی سوسائٹی کے زیر اہتمام 30 اور 31 اگست کو بالایوگی ٹورازم بھون میں بونسائی پودوں کی نمائش منعقد ہوگی ۔ جس کے اوقات کار صبح 10-30 تا 7 بجے شام رہیں گے جس میں داخلہ بالکل مفت رہے گا ۔ یہ بات سوسائٹی کے صدر وی سری دیوی نائب صدر سوچترا ریڈی اور سوسائٹی کے ذمہ داروں نے آج یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتائی ۔ اس موقع پر انہوں نے مزید بتایا کہ دو روزہ نمائش کے دوران 30 تا 40 سال کے خوبصورت ہمہ قسم کے بونسائی پودے نمائش کے لیے رکھے جائیں گے ۔ شو کا مقصد آلودگی کے خلاف اور بونسائی سے متعلق عوام شعور بیدار کرنا ہے ۔ دونوں شہروں کے عوامی سے خواہش کی گئی کہ وہ اس زرین موقع سے استفادہ کریں اور اپنے اندر پودوں سے متعلق شعور بیدار کریں ۔۔