نوجوانانِ مہدویہ مشیرآباد کے جلسہ میلاد النبیؐ کا انعقاد

حضرت سید علی اشرف کو کارنامہ حیات ایوارڈ کی پیشکش
حیدرآباد۔15جنوری(پریس نوٹ) چودہ سوسال قبل خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم نے نے ساری دنیا کو سماجی مساوات‘ عورتوں کے حقوق‘ والدین کی عزت‘ سرپرستوں کے احترام‘ بچوں سے محبت‘ کا پیغام عام کردیا جبکہ آج کے اس پرآشوب دور میں جہاں پر نفسہ نفسی کا بول بالاہے وہاں پر سوشیل جسٹس‘ مدرس ڈے‘ فادر ڈے‘ چلڈرنس ڈے اور دیگر کئی عنوانات سے تقاریب منعقد کرتے ہوئے دنیا کو انسانیت کا پیغام دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ ورکن مجلس علمائے مہدویہ ہند مولانا سید مسعود حسین مجتہدی نے مشیرآباد میں کمیٹی نوجوانانِ مہدویہ ہند کے زیر اہتمام منعقدہ گیارواں جلسہ میلاد النبی سے خطاب کے دوان ان خیالات کا اظہار کیا۔ جلسہ کا آغاز جناب عبدالرحیم ظفر احمد کی قرات کلام پاک سے ہوا اوراس مقدس جلسہ میلاد النبی ﷺکی نگرانی جناب سید علی(سید بھائی) نے کی جبکہ صدر علماء مہدویہ ہند پیرومرشد سید دلاور مخصوصی‘ مولانا سید مرتضی فراز مجتہدی‘ سید مصطفیٰ نجیب اسحاقی‘جناب سید خوندمیر مہدوی‘جناب محمد جیلانی کے علاوہ دیگر نے مخاطب کیا۔

جناب محمد دائود خان‘ جناب محمد تبریز احمد خان‘ جناب محمد شجاعت خان‘ جناب سید اسمعیٰل ذبیح اللہ نوازش ہمناآبادی نے بارگاہِ رسالت مآب ؐ میں نعت رسول مقبولؐ کا نذرانہ پیش کیا۔ اور خطبہ استقبالیہ شیخ دائود مدرس جامعہ مسجد مہدویہ مشیرآباد نے ادا کیا۔جلسہ کی کاروائی محمد اصغر خان نے چلائی۔ مولانا مسعود حسین مجتہدی نے کہاکہ سرکار دوعالم سے محبت ایمان کی تکمیل ہے۔ مولانا سید مرتضی فراز مجتہدی نے بھی میلاد النبی کے موقعوں پر منعقدہ محفلوں کو نجات کا ذریعہ قرار دیا اور میلاد کی محفلیں سجانے والوں کو مبارکباد پیش کی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی کمیٹی نوجوانانِ مہدویہ مشیرآباد کی جانب سے حضرت سید علی متولی نگران کار جامعہ مسجد مہدویہ مشیرآباد کی خدمت میں کارنامہ حیات ایوارڈ پیش کیا گیا اس کے علاوہ میلا دالنبی کے اس مقدس محفل کے موقع پر میلا د کمیٹی مشیرآباد بھی قائم کی گئی جس کا صدر جناب سید شکیل کو بنایا گیا اور نائب صدر جناب سید علی ( سید بھائی ) کو مقررکیاگیا۔کمیٹی نے ریاست کرناٹک کے پی سعید پاشاہ‘ اور مہارشٹرا کے محمد فیض احمد کو بھی تہنیت پیش کی۔