نواچیتنیہ گروپ آف کالجس کی سالانہ تقریب

حیدرآباد۔30 جنوری(سیاست نیوز) نوا چیتنیہ گروپ آف کالجس کی سالانہ تقریب آرٹی سی کلیان منڈپم باغ لنگم پلی میںمنعقد ہوئی جس میں نوا چیتنیہ گروپ آف کالجس کی ڈائرکٹر مسٹر وی ہنمنت رائو‘ ماہر نفسیات ڈاکٹر وی اوپیندر‘ ڈاکٹر بی این نریش ریڈی ڈپارٹمنٹ آف کامرس‘ جناب سید جعفر رشید مارٹنٹ اسکول‘ مسٹر راج کمار‘ اوپیندر‘ سرینواس‘ مدھوسدھن ریڈی نے شرکت کی اس کے علاوہ شہر حیدرآباد اور مضافات میں قائم کردہ نوا چیتنیہ گروپ آف کالجس میںسالانہ تقریب میں منعقدہ پروگرامس میںسرفہرست آنے والے طلبہ وطالبات میں میڈلس اور اسناد کی بھی تقسیم عمل میں آئی ۔پوسٹ گریجوئٹ چار ٹاپرس سوریہ پرکاش‘ سری سیلم ‘ ٹی انگیمو‘ ہریش کو ڈاکٹر وی چندرشیکھر اور مسٹر روی کے ہاتھوں گولڈ میڈل دیا گیا

جبکہ ڈگری کے طالبات میں کومل‘ فرح‘ شیالنی‘ وائشانوی‘ امبیکا‘ ناگاوانی کو بھی گولڈ میڈل اور اسناد دئے گئے اس کے علاوہ جونیر کالج کے ٹاپرس ایوب شریف‘ کے سری کانت کے انا پورنا ‘ سجل جین‘ سال اول کی تحسین انجم ‘ڈی ریکھا دیش‘ ڈی وشو ا کمار‘ محمد مبین مسعودی کو بھی گولڈ میڈل اور اسناد سے نواز گیا۔ ڈائرکٹر نوان چیتنیہ گروپ آف کالجس مسٹر وی ہنمنت رائو نے تمام ٹاپرس اور سالا نہ تقریب کی ضمن میں منعقدہ مقابلوں میںسرفہرست آنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور اُن کی بہتر مستقبل کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔