نواز شریف کے چیک اپ کیلئے 21 ڈاکٹروں کی ڈیوٹی

لاہور،12مارچ(سیاست ڈاٹ کام) جیل میں علیل سابق وزیر اعظم نواز شریف کے چیک اپ کیلئے پی آئی سی کی جانب سے ڈاکٹروں کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے ۔نواز شریف کا صبح، دوپہر اور شام میں چیک اپ کیاجائے گا۔پاکستان کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ نے 21 ڈاکٹروں کی ڈیوٹی لگائی ہے ۔ پی آئی سی کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق تین ای سی جی ٹیکنیشنز بھی ڈاکٹرز کے ہمراہ ہوں گے ۔