نواز شریف کے مابقی دو معاملات کی سماعت اڈیالا جیل میں نہیں ہوگی

اسلام آباد۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی نگران کار حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف جو اِس وقت جیل میں ہیں، کے دیگر دو معاملات کی ’’اوپن ٹرائیل‘‘ کی منظوری دے دی ہے اور اس طرح نواز شریف کی جانب سے داخل کردہ اُس درخواست کو مسترد کردیا جہاں انہوں نے دیگر دو معاملات کی سماعت کا انتظام اڈیالا جیل میں کرنے کی درخواست دی تھی۔ یاد رہے کہ 68 سالہ نواز شریف، ان کی دُختر 44 سالہ مریم نواز اور داماد محمد صفدر کو بالترتیب 10، 7 اور ایک سال کی سزائے قید سنائی ہے۔ نواز شریف کے خلاف ’’العزیزیہ اسٹیل ملس‘‘ اور ’’فلیگ شپ‘‘ بدعنوانیوں کے دو مرتبہ معاملات کی سماعت ہونا باقی ہے۔