نواز شریف کے داماد کا نفرت انگیز بیان افسوسناک:پاکستانی وزیر داخلہ

اسلام آباد، 12 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر داخلہ اور پی این ایل (ن) کے سینئر لیڈر احسان اقبال نے پاکستان کے معزول وزیر اعظم نواز شریف کے داماد محمد صفدر کے پارلیمنٹ میں اقلیتی احمدی فرقہ کے بارے میں دیئے گئے نفرت پھیلانے والے بیان کو افسوسناک قرار دیا ہے ۔نیوز انٹرنیشنل کی جانب سے شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اس طرح کے نفرت انگیز بیانات کو سنناواقعی افسوسناک ہے اور ہم اکثریت والے پاکستان میں یقین رکھتے ہیں اور ملک کی تمام اقلیتوں کا احترام کر تے ہیں۔معزول وزیر اعظم کے داماد (ریٹائرڈ) کیپٹن صفدر احمدی فرقہ پر دیئے گئے اپنے بیان کے سلسلے میں تنقید کا سامناکر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی انہیں لوگوں نے نشانہ بنایا ہے ۔کیپٹن صفدر نے منگل کو قومی نیشنل اسمبلی میں کہا کہ یہ لوگ (احمدی) ملک کے آئین اور نظریات کیلئے خطرہ ہیں۔