نواز شریف کی قومی احتسابی بیوریو عدالت میں حاضری

اسلام آباد ۔ 3 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف آج قومی احتسابی بیورو کی عدالت میں پناما پیپرس بدعنوانی معاملات میں ملوث ہونے کی پاداش میں ایک بار پھر حاضر ہوئے ۔ 67 سالہ نواز شریف کے ساتھ اُس وقت اُن کی دختر مریم بھی تھیں ۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم 30 ڈسمبر کو سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جبکہ یہ قیاس آرئیاں کی جارہی تھیں کہ موصوف کسی سودے بازی کیلئے سعودی روانہ ہوئے تھے ۔ بہرحال 2 جنوری کو نواز شریف پاکستان واپس آگئے تھے اور آج عدالت میں پیش ہوئے ۔ پناما پیپرس معاملہ میں نواز شریف کے ملوث ہونے سے اُن کا سیاسی کیرئیر غیریقینی کیفیت کا شکار ہوگیا ہے ۔