نواز شریف کی صحت کے بارے میں صدر پاکستان فکرمند

اسلام آباد، 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی صدر ممنون حسین نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے تعلق سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور عبوری وزیراعظم ریٹائرڈ جسٹس ناصر الملک کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان کا خیال رکھیں۔ صدارتی ترجمان کے مطابق مسٹر ممنون حسین نے وزیراعظم ناصرالملک کو فون کرکے ہدایت دی ہے کہ مسٹر شریف کے مناسب علاج کو یقینی بنائیں جو اس وقت آڈیالا جیل میں ہیں قصرصدارت کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صدر ممنون حسین نے نواز شریف کی خراب صحت کے تعلق سے تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم سے بات کی ہے ۔اس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ صدر نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ نواز شریف کوتمام ضروری طبی امداد مہیا کرائی جائیں۔