نواز شریف کی صحت بگڑگئی جیل سے دواخانہ منتقل

اسلام آباد ۔ /29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) محروس سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبعیت خراب ہونے کے بعد جیل سے دواخانہ منتقل کیا گیا ہے ۔ پاکستان کے نگرانکار حکومت نے نواز شریف کا بہتر علاج کرنے کیلئے سخت سکیورٹی والی اڈیالا جیل سے پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہیں دواخانے کے امراض قلب شعبہ میں رکھا گیا ہے ۔ نواز شریف نے بائیں بازو اور سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی ۔ 68 سالہ نواز شریف کو رشوت ستانی کے کیس میں 10 سال کی جیل کی سزاء ہوئی ہے ۔ نواز شریف کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کے خون میں ٹروپونین کی زیادتی پائی گئی ہے ۔ نواز شریف کے دل کا عارضہ بڑھنے کا اندیشہ ہے ۔ ان کے شخصی معالج ڈاکٹر عدنان کو طلب کرلیا گیا ہے ۔