نواز شریف کی شاہ سلمان سے ملاقات کے بعد وطن واپسی

اسلام آباد۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اس اْمید کا اظہار کیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان تنازع جلد حل ہو جائے گا۔پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور اْن کے ہمراہ جانے والے وفد نے پیر کی شام جدہ میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان سے ملاقات کی تھی۔وزیرِاعظم کے وفد میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور خارجہ امور پر وزیرِاعظم کے مشیر سرتاج عزیز بھی شامل تھے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کی جغرافیائی سلامتی اور سالمیت کے تحفظ کے عزم کو ایک مرتبہ پھر دہرایا گیا۔