نواز شریف کی آج چین روانگی

اسلام آباد ، 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف کل چین کے دورہ پر روانہ ہوں گے تاکہ باہمی تعلقات کو مضبوط کیا جائے اور اس ضمن میں توانائی کے شعبہ میں کئی معاہدوں پر دستخط متوقع ہے ۔ یہ دورہ چینی صدر کی جانب سے سپٹمبر میں پاکستان میں سیاسی بدامنی کے سبب طئے شدہ سفر کا پروگرام منسوخ کرنے کے بعد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ نواز شریف جمعہ کو بیجنگ پہونچنے والے ہیںجہاں وہ 8 نومبر کو خطہ کے قائدین کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے جس کااہتمام چین 10 نومبر کو شروع ہونے والی اپیک سمٹ سے قبل کررہا ہے ۔