نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ کا دوبارہ صدر بنایا جائے گا

اسلام آباد ۔ 30 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے معزول وزیراعظم نواز شریف کو ان کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا دوبارہ صدر منتخب کئے جانے کی توقع ہے ۔ مجوزہ نئے قانون کے تحت آئندہ ہفتہ ان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔ عدالت نے انہیں سیاسی ذمہ داریوں کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا لیکن قانون میں ترمیم کرتے ہوئے حکمراں پارٹی نے نااہل لیجسلیچر کو سیاسی پارٹی کا صدر بنانے کے قانون میں ترمیم کی۔ 67 سالہ نواز شریف نے پنامہ پیپرس اسکینڈل میں 28 جولائی کو سپریم کورٹ کی جانب سے وزارت عظمیٰ کیلئے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے صدر کے حیثیت سے بھی استعفیٰ دیدیا تھا ۔ پارلیمنٹ کی ایوان بالا سنیٹ نے 22 ستمبر کو الیکٹورل ریفرمس بلز 2017 ء کو منظوری دیتے ہوئے نواز شریف کو پارٹی کا عہدہ سنبھالنے کی گنجائش فراہم کی ہے ۔