نواز شریف کو پارٹی کا صدر بنایا جانا غیر قانونی

اسلام آباد،5اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل)کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو برسراقتدار پاکستان مسلم لیگ -نواز(پی ایم ایل -این)پارٹی کے صدر بنائے جانے کو غیر قانونی قرار دیا جائے ۔روزنامہ دی نیشن کی رپورٹ کے مطابق مسٹر احمد نے کل قانون کے آرٹیکل 184(3)کے تحت انتخابات قانون 2017 کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے یہ مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جسے پارٹی کے صدر کے عہدے کے لئے نااہل قرار دیاتھا اسے پارٹی کا سربراہ کیسے بنایا جاسکتا ہے ۔مسٹر رشید نے کہا کہ انتخابات قانون کی دفعہ 203 کے تحت مسٹر شریف کو پارٹی کا دوبارہ صڈر بنایا جانا غیر قانونی ہے ۔یہ دفعہ ایسے کسی شخص کو پارٹی کے سربراہ کے عہدے پر مقرر کئے جانے کی اجازت نہیں دیتی جسے کورٹ نے نااہل قرار دیا ہو۔لیکن اگر اس دفعہ کی وضاحت اس طرح سے ہوتی ہے کہ یہ نااہل ٹھہرائے گئے کسی شخص کو سیاسی پارٹی کے صد کے عہدے پر مقرر کئے جانے میں رکاوٹ نہیں ہے تو اسے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ہٹا دیا جانا چاہئے ۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کو حال ہی میں بلا مقابلہ پارٹی کا صدر منتخب کیا گیاہے ۔پی ایم ایل -این کے لیڈر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے پارٹی کی عام میٹنگ میں مسٹر شریف کو بلا مقابلہ صدر منتخب کیا تھا۔پنامہ پیپرس معاملے میں اس سال 28 جولائی کو پارلیمنٹ کی رکنیت کے لئے نااہل قرار دئے جانے کے بعد مسٹر شریف کو وزیراعظم کے عہدے کے ساتھ ساتھ پارٹی کے صدر کا عہدہ بھی چھوڑنا پڑا تھا۔