نواز شریف کو علاج کیلئے ضمانت کی مشروط منظوری

اسلام آباد ۔26 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو راحت دیتے ہوئے طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کی ضمانت منظور کی ہے ۔ 69 سالہ نواز شریف گذشتہ سال ڈسمبر سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں عزیزیہ اسٹیل ملزبدعنوانی معاملہ میں سات سال کی سزائے قید کاٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے جاریہ سال کے اوائل میں بھی ایک عرضداشت داخل کی تھی جو دراصل اسلام آباد کی کورٹ کے اُس فیصلہ کے خلاف تھی جہاں 25فبروری کو ان کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا گیا تھا ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی قیادت میں ایک تین رکنی بنچ نے نواز شریف کو علاج کی غرض سے چھ ہفتوں کی ضمانت دی ہے لیکن یہ شرط بھی عائدکی گئی ہے کہ وہ علاج کیلئے بیرون ملک نہیں جاسکتے