نواز شریف کو عارضہ قلب کے خصوصی ہاسپٹل منتقل کیا جائے گا

لاہور۔ 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے ایک خصوصی وارڈ میں منتقل کیا جائے گا جبکہ جیل کی سزا کاٹ رہے نواز شریف کے بارے میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ موصوف اپنے علاج کیلئے لندن جانے کے خواہاں ہیں۔ یاد رہے کہ 69 سالہ نواز شریف بدعنوانیوں کے معاملات میں ملوث پائے جانے پر لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سات سال کی سزائے قید بھگت رہے ہیں ہفتہ کے روز انہیں جیل سے سرویسیس ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جس کی سفارش تیسرے خصوصی طبی بورڈ نے کی تھی جبکہ چوتھے خصوصی طبی بورڈ نے سفارش کی تھی کہ نواز شریف کے عارضہ قلب کا علاج پاکستان کے کسی بھی خصوصی امراض قلب کے ہاسپٹل میں کیا جاسکتا ہے۔