نواز شریف کو اعزازی ڈاکٹریٹ

لاہور 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے ہندوستان کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے دورۂ لاہور کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کے لئے واجپائی جی کا وہ دورہ بہت ہی یادگار تھا کیونکہ اُس وقت یہاں کی ایک یونیورسٹی نے اُنھیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا تھا۔ چہرے پر خوشگوار اثرات کے ساتھ اُنھوں نے مسکراتے ہوئے کہاکہ وہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے سابق طالب علم ہیں اور اُس زمانے میں اوول گراؤنڈ میں کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ 1999 ء میں واجپائی جی لاہور آئے تھے۔