نواز شریف کا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں، وضاحت

اسلام آباد 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ موصوف کا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر مختلف جعلی اکاؤنٹس کے بارے میں یہ دعوے کئے جارہے ہیں کہ وہ نواز شریف کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بہرحال ٹوئیٹر پر اب بھی کئی جعلی اکاؤنٹ سرگرم ہیں جن میں کچھ صحافی بھی ہیں جن میں حکمراں پی ایم ایل ۔ این پارٹی، پی ٹی وی اور یہاں تک کہ وزیراعظم کی دختر مریم نواز کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔ جاریہ ہفتہ یہ تنازعہ اُس وقت اُبھرا جب اِن جعلی اکاؤنٹس میں سے ایک پر یہ کہا گیا تھا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے۔

اُس ٹوئیٹ کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ شمالی وزیرستان قبائیلی علاقوں میں فوجی کارروائی کئے جانے کے امکانات ہیں۔ گزشتہ شب صحافیوں کو روانہ کئے گئے ایک بیان میں وزیراعظم کے دفتر نے وضاحت کی کہ نواز شریف کا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مختلف خبروں کو جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس کے ذریعہ پیش کرتے ہوئے اُسے وزیراعظم سے وابستہ کیا جارہا ہے۔ اِن جعلی اکاؤنٹس کو بند کردینے کارروائی کی جارہی ہیں۔ اس کے باوجود بھی مختلف جعلی اکاؤنٹس سے ٹوئٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اِن اکاؤنٹس کا کچھ ہندوستانی صحافیوں کے علاوہ پاکستانی میڈیا کی بیشتر شخصیات بھی مطالعہ کررہے ہیں۔