نواز شریف کا سہ روزہ دورۂ چین

اسلام آباد، 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف تین روزہ سرکاری دورہ پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ ایشیا پیسیفک سمٹ میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ اس دورے میں 35 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ ترجمان دفتر وزیراعظم کے مطابق وزیراعظم نواز شریف مختصر وفد کے ہمراہ چین کے دورہ پر روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ تین روز پر مشتمل ہے۔ آٹھ رکنی وفد میں وزیراعظم کے ہمراہ مختلف وزراء اور دیگر حکام ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی چینی صدر اور دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں طے ہیں۔