نواز شریف کا سوئیز دورہ منسوخ

اسلام آباد 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ کے بعد ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے اپنا دورہ سوئیٹزر لینڈ منسوخ کردیا ہے ۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے بنو ٹاؤن میں ایک فوجی کنٹونمنٹ میں ہوئے بم دھماکہ کی شدید مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ ان کا ملک تخریب کاری سے مقابلہ کا عزم رکھتا ہے جو غیر متزلزل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملو سے تخریب کاری اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ملک اور ملک کی مسلح افواج کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا ۔ ایسی تمام کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔