نواز شریف فیملی کو قرض پر 350 کروڑ روپئے کی ادائیگی کی ہدایت

لاہور ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور ان کے ارکان خاندان کو یہاں ایک عدالت کی جانب سے ہدایت دی گئی ہیکہ اس قرض پر 350 کروڑ روپئے فی اضافی ادائیگی کریں جو ان کی کمپنیوں نے زائد از 30 سال قبل بینکوں کے کنسورشیم سے حاصل کئے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ کی دو رکنی ڈیویژن بنچ نے شریف فیملی کو کل ہدایت دی کہ 350 کروڑ روپئے ادا کئے جائیں اور اس معاملہ کی سماعت اگلی تاریخ پر ڈال دی جو ان کا دفتر طئے کرے گا۔ آٹھ بینکوں بشمول نیشنل بینک آف پاکستان نے 1982 اور 1998ء کے درمیان شریف فیملی کے اتفاق گروپ کو 351 کروڑ کا قرض دیا تھا جو یہ خاندان واپس نہیں کرپایا ہے۔