نواز شریف سے گاڑیوں کے غلط استعمال پر جیل میں پوچھ گچھ کی اجازت

اسلام آباد۔22مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو بدعنوانی کے معاملے میں جیل میں بند سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کے لئے خریدی گئی گاڑیوں کی مبینہ غلط استعمال کے معاملے میں پوچھ گچھ کی اجازت دے دی ہے ۔ جج ارشد ملک نے نیب کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بند مسٹر شریف سے منگل کو پوچھ گچھ کی اجازت دی۔کرپشن پر نگرانی رکھنے والے نیب نے 2016 میں خریدی گئی درجنوں گاڑیوں کے غلط استعمال کو لے کر پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے رہنما نواز سے جیل میں پوچھ گچھ کی عدالت سے اجازت مانگی تھی۔عرضی میں نیب نے الزام لگایا کہ پیشرو حکومت نے درآمد ات ٹیکس ادا کئے بغیر سارک کانفرنس کے لئے جرمنی سے 34 بکتر بند (بلیٹ پروف) گاڑی خریدی گئی تھیں لیکن مسٹر شریف نے ان میں سے 20 گاڑیوں کو اپنے ذاتی قافلے میں شامل کر لیا۔ ان میں سے زیادہ تر گاڑیوں کا استعمال نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کرتی رہیں۔نیب نے عدالت کو مطلع کیا کہ تفتیش کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیرفواد حسن فواد کے سابق پرنسپل سکریٹری اور دیگر کے بیان پہلے ہی درج کئے جا چکے ہیں۔مسٹر شریف چونکہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں اس لئے ان سے پوچھ گچھ کے لئے عدالت کی اجازت ضروری ہے ۔