نواز شریف جیل سے ہاسپٹل منتقل

لاہور ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف جو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سات سال کی سزائے قید کاٹ رہے ہیں، انہیں آج جیل سے ہاسپٹل منتقل کیا گیا کیونکہ انہوں نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔ 69 سالہ نواز شریف کو سخت سیکوریٹی میں لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے ان کے کئی طبی معائنے کئے۔ اس موقع پر ان کی بیٹی مریم نواز نے کہا کہ ان کے والد علیل ہیں۔ میں ہاسپٹل جانا چاہتی ہوں تاہم خود میرے والد نے مجھے یہ کہہ کر منع کردیا کہ اس سے سیکوریٹی مسائل میں اضافہ ہوگا۔