نواز شریف جیل سے دواخانہ منتقل

لاہور ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف جنہیں رشوت کے الزامات پر 7 سال کی جیل کی سزا ہوئی ہے آج جیل سے دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ عہدیداروں نے کہا کہ اسپیشل میڈیکل بورڈ نے ان کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد انہیں لاحق پیچیدہ امراض قلب کی وجہ سے دواخانہ منتقل کرنا ضروری سمجھا ہے ۔ 69 سالہ نواز شریف کو لاہور کی کوٹ کھپت جیل میں رکھا گیا ہے ۔ سابق وزیراعظم کو ہاسپٹل میں چائے اور بسکٹ دیا گیا ۔ دواخانہ میں سیکوریٹی کو سخت کردیا گیا ہے ۔۔