نواز شریف، بیٹی اور داماد کی آج جیل میں عید الاضحی

اسلام آباد 21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے زیرقید سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی دختر اور داماد نے سخت ترین سکیورٹی والی اڈیالہ جیل میں کل عیدالاضحی منائیں گی۔ جب ایک ہائی کورٹ نے ان کی رہائی کے لئے دائر کردہ درخواستوں پر اپنا فیصلہ موخر کردیا۔ سپریم کورٹ کے گزشتہ سال 28 جولائی کو معلنہ فیصلے کے مطابق نواز شریف اور اُن کے خاندان کے خلاف رشوت ستانی کے تین مقدمات درج کئے گئے تھے۔ العزیزیہ اسٹیل ملس اور ہل مٹل اسٹابلشمنٹ کے ماباقی مقدمات کی سماعت کے لئے گزشتہ روز اسلام آباد میں واقع ہائی کورٹ میں حاضر ہوئے تھے۔ 68 سالہ نواز شریف ان کی دختر 44 سالہ مریم اور داماد 54 سالہ کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد صفدر جو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پہلے سے بالترتیب 10 سال، سات سال اور ایک سال کی سزائے قید کاٹ رہے ہیں۔ جیل میں ہی عیدالاضحی منائیں گے۔ نواز شریف اکٹوبر 1999 ء میں فوجی سربراہ جنرل پرویز مشرف کی طرف سے کی گئی ایک پرامن بغاوت میں معزولی کے بعد جیل میں دو عیدین گذار چکے ہیں۔ لیکن ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے وہ پہلے وزیراعظم تھے جنھوں نے 1977 ء میں جنرل ضیاء الحق کی طرف سے کی گئی بغاوت میں معزولی کے بعد جیل میں عید منائی تھی اور مبینہ قتل کے ایک مقدمہ میں سزا کے طور پر 1979 ء میں اُنھیں پھانسی پر لٹکادیا گیا تھا۔