نواز شریف،مریم نواز اور محمد صفدر کی پیرول پر رہائی میں 3 دن کی توسیع

لاہور۔12 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی پیرول پر رہائی کی مدت میں 3 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کی تجہیز و تکفین میں شرکت کیلئے نواز شریف و دیگر کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ انھیں ابتدائی طور پر 12 گھنٹے کیلئے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔ دریں اثناء شہباز شریف اپنی بھابھی کلثوم کی میت لینے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔