نواز الدین کی ٹھاکرے 2019 میں ریلیز ہوگی

نواز الدین صدیقی کی آنے والی فلم ٹھاکرے جو شیوسینا سپریمو بال ٹھاکرے لائف ٹائم پر مبنی ہے 23 جنوری 2019 میں ریلیز ہوگی جو بال ٹھاکرے کی سالگرہ کی تاریخ ہے۔ یہ فلم ہندی اور مرہٹی کے علاوہ انگریزی میں بھی بنائی جارہی ہے۔ اس فلم کو شیوسینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت پروڈیوس کررہے ہیں کارینول موشن پکچرز کے بینر پر بن رہی اس فلم کو ابھیجیت پانسے ڈائرکٹ کررہے ہیں۔

وویک اوبرائے کا کنڑا فلموں میں داخلہ

سنیل شیٹی کے بعد اب وویک اوبرائے نے بھی کنڑا فلموں میں داخلہ لے لیا ہے۔ وہ اسسٹنٹ کوریو گرافر سے فلم ڈائرکٹر بنے روی ورما کی کنڑ فلم کررہے ہیں جس میں شیوکمار مرکزی کردار کررہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ واضح ہو کہ وویک نے اس سے قبل ایک تمل فلم بھی سائن کی ہے۔