نواز الدین صدیقی رجنی کانت کی اگلی فلم میں

شیوسینا پارٹی کے صدر آنجہانی بال ٹھاکرے کا کردار کررہے بالی ووڈ ایکٹر نواز الدین صدیقی اب ساوتھ سوپر اسٹار رجنی کانت کی اگلی فلم میں رجنی کانت کے مقابل نگیٹیو کردار میں دیکھے جائیں گے۔ سن رائز پکچرز کے بینر پر بننے جارہی اس بے نام فلم میں سمرن کافی میل لیڈ کردار ہوگا۔ ان کے علاوہ فلم میں وجئے ستھیوپتی، بابی سمہا، میگا آکاش کے اہم کردار ہوں گے۔ یہ فلم تمل، تلگو اور ہندی میں یکساں طور پر بنائی جائے گی۔ فلم کو کارتک سباراج ڈائرکٹ کریں گے۔

بلاک بسٹر فلموں کے رائٹر
وجیندر پرساد ایروز کیلئے کام کریں گے
بلاک بسٹر فلموں کے رائٹر وجیندر پرساد جنہوں نے سال 2009 میں مگادھیرا، سال 2012 میں مکھی، 2015 اور 2017 میں بجرنگی بھائی جان باہوبلی جیسی سوپر ہٹ فلموں کے اسکرین پلے رائٹر وجیندر پرساد اب ایروز انٹرنیشنل کی جانب سے پروڈیوس، ڈسٹری بیوٹ فلموں کی اسکرپٹس لکھیں گے۔ یہی نہیں اس ڈیل کے تحت وہ ایروز، کی ویب سیریز کو دنیا بھر میں پہنچائیں گے۔ واضح ہو کہ وجیندر پرساد کی 10 اسکرپٹس پر فی الحال فلمیں بن رہی ہیں۔