نواز الدین اور شردھا کپور ’’بولے چوڑیاں‘‘ میں ایک ساتھ

اب تک کئی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کا لوہا منواچکے نواز الدین صدیقی کو لے کر خبر ہے کہ وہ اپنے بھائی شمس نواب صدیقی کے ڈائرکشن میں بننے جارہی ایک فلم میں بھی اہم کردار نبھانے جارہے ہیں اور خاص بات یہ بتائی جارہی ہے کہ اس فلم میں نواز الدین کے ساتھ شردھا کپور بھی دکھ سکتی ہے جی ہاں ذرائع کا کہنا ہے کہ شمس نواب صدیقی ’’بولے چوڑیاں‘‘ نامی ایک رومانٹک فلم کا ڈائرکشن کرنے جارہے ہیں جس میں نواز الدین مرکزی کردار نبھانے والے ہیں اور اب اس میں نواز الدین کے مقابل کام کرنے کے لئے شردھا سے بھی ربط کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس وقت الگ الگ طرز کی فلموں میں کام کرنے کو لے کر کافی دلچسپی دکھا رہیں شردھا کو ’’بولے چوڑیاں‘‘ کی کہانی بھی بے حد پسند آئی ہے اور وہ اسے سائن کرسکتی ہیں۔ خیر آپ کو بتادیں کہ پچھلے سال ’’استری‘‘ اور ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ جیسی فلموں میں نظر آئیں شردھا کے پاس فی الحال ’’چھچورے‘‘ ’’اسٹریٹ ڈانسر‘‘ ’’سائنا‘‘ کے ساتھ ساتھ باہوبلی فیم اسٹار پربھاس کے ساتھ ’’ساہو‘‘ فلم بھی ہے۔