’’نوازشریف کو پیس میکر کی ضرورت ؟

لاہور۔ 9 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پیس میکر کی ضرورت پڑے گی۔لاہور میں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ نوازشریف کے دل کی دھڑکن نارمل نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کو کبھی بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے ، آج میڈیکل بورڈ نے ان کی صحت کے حوالے سے تفصیل سے بات کی ہے، جس کی روشنی میں مزید فیصلہ لیا جائے گا۔