نوازالدین نے لی ایک روپیہ فیس

ممبئی30اگست (سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈمیں اپنے سنجیدہ کر دارکے لئے معروف نوازالدین صدیقی نے اپنے آنے والی فلم منٹو کے لئے ایک روپے فیس لی ہے۔بالی ووڈ کی ڈائریکٹر نندیتا داس نے متنازعہ ادیب سعادت حسن منٹو کی زندگی پر مبنی فلم منٹو بنائی ہے ،نوازالدین صدیقی فلم میں منٹو کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے ۔بتایا جارہا ہے کہ اس فلم کے لئے انہوں نے صرف ایک روپیہ فیس کے طور پر لیا ہے۔