نواز، مریم، صفدر کی درخواست ضمانت پر ہائیکورٹ کی بنچ تشکیل

اسلام آباد ۔28 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) مسلم لیگ (این ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت کی سماعت کیلئے ہائیکورٹ کی ڈیویژن بنچ تشکیل دی گئی ہے۔جسٹس عامر فاروق اور گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈیویژن بنچ سزاؤں کیخلاف اپیل، سزا معطلی، ٹرائل منتقلی کے مقدمات کی سماعت کرے گی۔دوسری جانب قومی احتساب بیوروکی قانونی ٹیم بھی آئندہ ہفتے عدالت میں پیش ہوگی۔واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی استدعا کی تھی۔