نندادیوی پر لاپتہ پانچ کوہ پیماؤں کی نعشیں دستیاب

پتھورا گڑھ ۔ 3جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے آج 8 لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے پانچ کوہ پیماؤں کی نعشیں اُتراکھنڈ کے پہاڑ نندا دیوی کی مشرقی چوٹی پر دیکھیں۔آٹھ رکنی ٹیم میں امریکہ اور برطانیہ کے کوہ پیما بھی شامل تھے ۔