نماز استسقاء کی اپیل

سنگاریڈی ۔29جولائی( ذریعہ فیاکس) الحاج مولانا شاہ محمد مشرف حسین ذکی چشتی القادری ‘ سرپرست اعلیٰ متحدہ اہل سنت و الجماعت سنگاریڈی نے کہا ہیکہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں بارش بھی جمیع مخلوقات کی پود و نمود کا ایک اہم ذریعہ ہے اور بارش کا نہ ہونا رحمت الٰہی سے محرومی کا سبب ہے ۔ موجودہ موسمی حالات اللہ کی طرف سے انسان کو یہ دعوت فکر دے رہے ہیں کہ انسان اپنے عقائد اور اعمال کا محاسبہ کرتے ہوئے رجوع بہ توبہ ہوکر اللہ تعالیٰ کو راضی کرلینے میں نماز استسقاء کے اہتمام میں مزید تساہلی اور غفلت نہ برتے ۔ اللہ کی ذات تو ہمیشہ ہی مائل بہ کرم ہے اور بندے کی ذات ہر آن محتاج فضل حق ہے ۔ جمیع اہل اسلام سے میری پُرخلوص دردمنداہ اپیل ہیکہ وہ اپنے اپنے مقامات پر روش دین اسلام کے تحت خود کو ہم مرضی حق بنالیں تاکہ تقاضائے موسم رحمت بھی سلامتی کے ساتھ مطابق نظام قدرت ہوجائے ۔