نظم و ضبط کی صورتحال پر آر جے ڈی اورجے ڈی یو میں صف آرائی

پٹنہ ۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد کی چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو نظم و ضبط کی ابتر ہوتی ہوئی صورتحال پر واضح سرزنش کے بعد پارٹی کے قائد رگھوونش پرساد سنگھ نے جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر اظہار تشویش کرتے ہوئے نتیش کمار سے خواہش کی کہ وہ اس پر قابو پائیں۔ جے ڈی یو اور آر جے ڈی دونوں بہار کی مخلوط حکومت میں شریک ہیں اور ممکن ہیکہ جے ڈی یو رگھوونش پرساد سنگھ کے اس تبصرہ کو برداشت کرے گی۔ چنانچہ جوابی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جے ڈی یو کے سینئر قائد شیام راجک نے کہا کہ نتیش کمار کا ریکارڈ رہا ہیکہ انہوں نے بہار کو برے دنوں سے باہر نکالا ہے اس لئے انہیں نظم و ضبط کی صورتحال پر کسی نصیحت کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نصیحت تو بچہ بھی کرسکتا ہے۔