نظر کا چشمہ

اگر آپ کا شمار ان خواتین میں ہوتا ہے جو چشمے کے بغیر ایک منٹ کیلئے بھی نہیں رہ سکتیں اور آپ لینز بھی نہیں استعمال کرتیں اور آپ کسی تقریب میں جانے کیلئے میک اپ کرنے سے اس لئے گریزاں ہیں کہ آنکھوں پر چشمہ ہونے کی بدولت میک اپ کونسا دکھائی دے گا۔
تو آپ کا یہ خیال بالکل غلط ہے ۔چھوٹے اور لائٹ شیڈز چشمے کا استعمال آپ کی شخصیت کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اکثر چشمہ لگانے والی لڑکیاں بہت کم میک اپ شیڈز استعمال کرتی  ہیں تاکہ ان کا چہرہ ایک دم رنگین نظر نہ آئے ۔ اگر آپ نے صرف سیاہ رنگ فریم کا چشمہ لگا رکھا ہے تو آپ کو چاہئے کہ خوبصورت رنگوں سے آراستہ لباس زیب تن کریں اور خوبصورت میک اپ کریں ۔ اس سے آپ کے چہرے اور آنکھوں کا تاثر ایک دم سافٹ نظر آئیگا ۔ اگر آپ ایسا چشمہ استعمال کریں جو آپ کی بڑی آنکھوں کی چھوٹ ہونے کا کا تاثر دے تو آپ کو ڈرامائی انداز کا میک اپ اپلائی کرنے کی ضرورت  ہے ۔ آپ کو آنکھوں کے گرد آوٹ لائن بنالینی چاہئے تاکہ عینک لگانے کے بعد آنکھیں نمایاں نظر آئیں ۔آئی میک اپ کرتے وقت  آنکھوں  کا میک اپ بہت اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ آپ کی لانگ نیچرل دکھائی دے۔ اگر آپ اس قسم عینک استعمال کرتی  ہیں جس سے آپ کی چھوٹی آنکھیں بڑی اور نمایاں دکھائی دیں ۔ تو پھر آپ کو نہایت احتیاط سے میک اپ کرنے کی ضرورت ہے ۔