نظام آباد میں پندرہ روزہ جلسہ ہائے عید میلاد النبیﷺ

نظام آباد /29 دسمبر (پریس نوٹ) ساجد اختر پریس سکریٹری کے بموجب مرکزی میلاد کمیٹی نظام آباد کے زیر اہتمام زیر سرپرستی مولانا ضیاء المصطفے رضوی نظام آباد کے مختلف علاقوں اور مقامات پر پندرہ روزہ جلسہ ہائے میلاد النبیﷺ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے، جس میں پہلا جلسہ 30 دسمبر بروز پیر نہرو نگر سارنگ پور، دوسرا جلسہ 31 دسمبر بروز منگل اسلام پورہ مسجد غریب نواز، تیسرا جلسہ یکم جنوری بروز چہار شنبہ غریب نواز چوک مالا پلی، چوتھا جلسہ 2 جنوری بروز جمعرات قلعہ روڈ نزد مسجد ہاشمی، پانچواں جلسہ 3 جنوری بروز جمعہ نظام کالونی، چھٹواں جلسہ 4 جنوری بروز ہفتہ محلہ پھلانگ، ساتواں جلسہ 5 جنوری بروز اتوار نزد مسجد نصرت بن یسین حبیب نگر، آٹھواں جلسہ 6 جنوری بروز پیر نزد مسجد عمر فاروق گوتم نگر، نواں جلسہ 7 جنوری بروز منگل دھارو گلی نزد مسجد قاسمی، دسواں جلسہ 8 جنوری بروز چہار شنبہ محبوب باغ مرچی کمپاؤنڈ، گیارہواں جلسہ 9 جنوری بروز جمعرات نصیر چوراہا امجد پورہ، بارہواں جلسہ 10 جنوری بروز جمعہ رضا چوک ہاشمی کالونی، تیرہواں جلسہ 11 جنوری بروز ہفتہ نزد مسجد غوثیہ آٹو نگر، چودہواں جلسہ 12 جنوری بروز اتوار نزد مالا پلی مسجد اور پندرہواں و مرکزی جلسہ 13 جنوری بروز پیر قلعہ روڈ نزد مسجد ہاشمی منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ تمام جلسے بعد نماز عشاء منعقد ہوں گے اور ان جلسوں کو ملک کے مایہ ناز مقرر مولانا ضیاء المصطفی قادری، مولانا صغیر احمد جوکھنپوری، حضرت سید فضل اللہ چشتی صابری، پروفیسر شہریار، مولانا مجیب علی رضوی، مولانا محب محمد القادری، مولانا ابو الحسن رضوی، مولانا محمد فخر الدین کے علاوہ دیگر مقامی علماء بھی مخاطب کریں گے۔ صدر میلاد کمیٹی محمد عبد الرشید رضوی نے تمام عاشقان رسول سے وقت مقررہ پر کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔