نظام آباد میں انٹر میڈیٹ سے پہلے دن 905 طلبہ غیر حاضر

نظام آباد :27؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر رام موہن رائو نے انٹرمیڈیٹ امتحانی مراکز کا معائنہ کیا انٹرمیڈیٹ سال اول امتحان کے پہلے دن ضلع کلکٹر کوٹ گلی میں واقع گرلز جونیئر کالج کے مرکز کو اچانک پہنچ کر معائنہ کیا اور اس موقع پر ضلع کلکٹر نے امتحانی مرکز میں واقع تمام کا معائنہ کیا اور سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا ۔ آبی سہولتیں ، طبی سہولتیں کے بارے میں دریافت کیا اور اس موقع پر بتایا کہ نظام آباد ضلع میں انٹرمیڈیٹ کے 44 مراکز قائم کئے گئے پہلے سال کے روز ضلع میں 905 طلباء و طالبات غیر حاضر رہے جبکہ جملہ 19306 طلباء و طالبات نے امتحان تحریر کی ۔ امتحانی مراکز میں طلباء کو سہولتیں فراہم کرتے ہوئے رومس میں برقی کی سہولت بھی فراہم کی گئی اور پرچہ جات سی سی کیمروں کی موجودگی میں کھولے گئے ضلع میں سال اول سے امتحانات کا آج پرُ امن طور پر اختتام عمل آیا ۔ اس موقع پر انٹرمیڈیٹ آفیسر وڈنا بھی موجود تھے ۔