نظام آباد میںکسان امیدواروں کی آج سے مہم

حیدرآباد۔ 31 مارچ (پی ٹی آئی) زرعی پیداوار پر بہتر قیمت خرید کو یقینی بنانے کے مطالبہ کے ساتھ حلقہ نظام آباد سے مقابلہ کرنے والے کسانوں کی ایک کثیر تعداد نے کل پیر سے اپنی انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کسانوں نے اپنے درمیان سے کوئی ایک امیدوار منتخب کرتے ہوئے اس کی تائید میں مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ضلع نظام آباد کے آرمور ٹاؤن میں منعقدہ کسانوں نے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ مہم کے ایک حصہ کے طور پر کسانوں نے ضلع کے مختلف مقامات سے بس یاترا اور پدیاترا شروع کرتے ہوئے پارلیمانی انتخابات میں پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے کی وجوہات عوام کو واقف کرواتے ہوئے ان سے تائید حاصل کی جائے گی۔ مقابلہ کرنے والے امیدواروں میں شامل ایک امیدوار نے اپنے اجلاس کے بعد پی ٹی آئی سے کہا کہ کسانوں کے ایک متفقہ امیدوار کے نام کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ حلقہ لوک سبھا سے تقریباً 170 کسان مقابلہ کررہے ہیں، جہاں سے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دختر کے کویتا دوسری میعاد کیلئے قسمت آزمائی کررہی ہیں۔ اس حلقہ میں 11 اپریل کو ہونے والے انتخابات کیلئے کسانوں کے بشمول 185 امیدوار مقابلہ کررہے ہیں۔ امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جاچکے ہیں۔

کسان امیدواروں کی اکثر پھل اور ترکاریوں کے امتیازی نشانات دیئے گئے ہیں۔